جرمنی کاجارجیا،مراکش،تیونس،الجزائر کومحفوظ ملک قراردینے کا عندیہ

محفوظ ملک کا مطلب جرمنی مذکورہ ممالک کے شہریوں کی سیاسی پناہ کی درخواستوں پر تیزی سے کام کرے گا،رپورٹ

پیر 4 جون 2018 14:00

برلن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 4 جون 2018ء)جرمن وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر نے کہاہے کہ وہ قفقاذ کی ریاست جارجیا کو ایک محفوظ ملک قرار دینا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں تیار کیا جانے والا ایک مسودہ جرمن حکومت کے مختلف محکموں کو بھیج دیا گیا ہے۔ مراکش، تیونس اور الجزائر کو بھی محفوظ ممالک کی فہرست میں شامل کیا جا رہا ہے۔ کسی محفوظ ملک کا مطلب یہ ہے کہ جرمنی میں ایسے ممالک کے شہریوں کی سیاسی پناہ کی درخواستوں پر تیزی اور آسانی سے کام کیا جاتا ہے۔ تاہم محفوظ ممالک کے شہریوں کو سیاسی پناہ دیے جانے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :