اسرائیل کی غزہ میں حماس کے ٹھکانوں پر بمباری،اسلحہ ڈپو تباہ کرنے کا دعویٰ

21سالہ نرس اورفائرنگ سے شہیدفلسطینی نوجوان کی نماز جنازہ پر بھی قابض فورسزکی فائرنگ،شہریوں میں غم وغصہ

پیر 4 جون 2018 14:00

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 4 جون 2018ء)پیشہ ورانہ خدمات انجام دیتے ہوئے اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی نرس رازان النجار کی نمازِ جنازہ ادا کرنے کے بعد مشتعل مظاہرین اور دیگر مقامات پر صیہونی فوج نے شدید گولہ باری کی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبرساں ادارے کے مطابق غزہ کے مظاہرین کے اشتعال میں اسرائیلی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی 21 سالہ نرس کی آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد تیزی دیکھنے میں آئی۔

اسرائیلی فوج نے اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ میں بمباری کی ہے اور حماس کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔اسرائیلی فوج کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے حماس کے اسلحہ ڈپو اور دیگر مقامات کو بمباری کا نشانہ بناکر تباہ کردیا۔صیہونی فوجی نے دعویٰ کیا کہ حماس کی جانب سے اسرائیل پر راکٹ فائر کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر عسکری کارروائیاں کی گئیں تھیں جن کے ردِ عمل میں بمباری کی گئی تھی۔