امام و خطیب مسجد نبوی شیخ الحذیفی عالم اسلام کی ممتاز شخصیت منتخب

پیر جون 14:10

دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر جون ء) امام و خطیب مسجد نبوی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان الحذیفی کو دبئی میں رواں سال کے لئے عالم اسلام کی ممتاز شخصیت منتخب کرلیا گیا ۔ دبئی عالمی قرآن کریم اکیڈمی ایوارڈ کمیٹی کے نگران اعلی ابراہیم بوملحہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال کے لئے کمیٹی کی جانب سے عالمی اسلامی شخصیت کے طور پر مسجد نبوی الشریف کے امام و خطیب شیخ عبدالرحمان الحذیفی کو منتخب کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عالم اسلام کے لئے ان کی مثالی خدمات کے سب ہی معترف ہوئے ہیں۔ شیخ الحذیفی کی قرات بے مثال ہے جبکہ شرعی امور میں ان کی خدمات بھی سب کے سامنے واضح ہیں جس کے باعث کمیٹی نے نے انہیں مثالی شخصیت کے طور پر منتخب کیا ہے۔ کمیٹی کے نگران اعلی ابراہیم ابوملحہ نے مزید کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ شیخ الحذیفی کو کمیٹی کے جملہ ارکان نے متفقہ طور پر ایوارڈ کے لئے منتخب کیا ہے۔ واضح رہے دبئی عالمی قرآن کریم ایوارڈ کے لئے ہر برس ایک اسلامی شخصیت کو منتخب کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments