ترکی کسی بھی وقت قندیل پر حملہ کر سکتا ہے، دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے،ترک نائب وزیر اعظم

منگل 5 جون 2018 19:05

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 5 جون 2018ء)ترک نائب وزیر اعظم بیکر بوزداع نے کہا ہے کہ ترکی کسی بھی وقت قندیل پر حملہ کر سکتا ہے،ترکی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے درپے ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک نائب وزیر اعظم نے کہا ہے کہ جہاں کہیں بھی دہشت گرد ی سے ترکی کو خطرہ لاحق ہو گا وہ مقام ترکی کے لیے ایک ہدف ہو گا۔

(جاری ہے)

نائب وزیر اعظم و حکومتی ترجمان بیکر بوزداع نے عراق کے قندیل علاقے میں دہشت گرد تنظیم PKK کے خلاف ترک مسلح افواج کی ممکنہ کاروائی کے حوالے سے کہا ہے کہ "کسی بھی وقت کچھ ہو سکتا ہے۔"جناب بیکر بوزداع نے 24 جون کے صدارتی انتخابات عنقریب آنے کے وقت آخری بار منعقدہ کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرس کا اہتمام کرتے ہوئے ترکی کی انسداد دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں کو بیان کیا ۔انہوں نے بتایا کہ ہم قندیل میں بھی آپریشن کر سکتے ہیں، جہاں کہیں بھی دہشت گرد ی سے ترکی کو خطرہ لاحق ہو گا وہ مقام ترکی کے لیے ایک ہدف ہو گا۔

متعلقہ عنوان :