لاہور ہائیکورٹ نے بیرون ممالک پاکستانیوں کو عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی اجازت کیلئے درخواست کے قابل سماعت ہونے کے بارے میں معاونت مانگ لی

پیر 4 جون 2018 19:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 4 جون 2018ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے بیرون ممالک پاکستانیوں کو عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی اجازت کیلئے درخواست کے قابل سماعت ہونے کے بارے میں معاونت مانگ لی ہے اور درخواست گزار کو درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دینے کی ہدایت کی ہے۔ جس میں بیرون ملک پاکستانیوں کو عام انتخابات میں ووٹ نہ دینے کے حق کو چیلنج کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے نشاندہی کی کہ بیرون ممالک میں مقیم پاکستانی کی تعداد پندرہ ملین ہے لیکن انہیں پاکستان میں ہونے والے انتخابات میں ووٹ ڈالنے سے محروم رکھا گیا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق پاکستانی ہونے کے ناطے ان کا ووٹ ڈالنا ان کا حق ہے اور انہیں اس سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا حق دیا جائے اور الیکشن کو اس بارے انتظامات کرنے کی ہدایت کی جائے۔