سوئی نادرن گیس پائپ لائن فیصل آباد کا کمپلینٹ کی مد میں صارفین سے اربوں روپے وسولی کا انکشاف

ہر بل میں 600سے 1000روپے روبیٹ کی مدمیں ایکسڑا ڈال دیے جا تے ہیں معصوم گیس صارفین کو ادا کرنا پڑتے ہیں 2سال قبل کی گئی کمپلینٹ کی رقم 2018میں وصول کی جا رہی ہے کسٹمر سروس سنٹر میں شکائت لیکر آنے والے صارفین کو دھکے

پیر 4 جون 2018 20:39

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 4 جون 2018ء)سوئی نادرن گیس پائپ لائن فیصل آباد کا کمپلینٹ کی مد میں صارفین سے اربوں روپے وسولی کا انکشاف ہر بل میں 600سے 1000روپے روبیٹ کی مدمیں ایکسڑا ڈال دیے جا تے ہیں معصوم گیس صارفین کو ادا کرنا پڑتے ہیں 2سال قبل کی گئی کمپلینٹ کی رقم 2018میں وصول کی جا رہی ہے کسٹمر سروس سنٹر میں شکائت لیکر آنے والے صارفین کو دھکے تفصیل کے مطا بق ذرائع نے بتا یا کہ سو ئی نادرن گیس پا ئپ لا ئن نے اپنے لا کھوں صارفین کو لوٹنے کا نیا طریقہ دریافت کر لیا صارفین سے اربوؓ رو پے اصولی کا انکشاف ذرائع مطا بق سو ئی ناردرن گیس پا ئپ لائن نے کمپلینٹ کر نے والے صارفین کو بغیر کسی مرمت کے 600روپے سی1000روپے تک مرمت اور روبیٹ کی شکل میں بلوں میں ایکسٹرا ڈا لنے شروع کر دیے ذرائع نے بتا یا کہ ایک ماہ میں ریجن بھر سے 80ہزار سے زا ئد کمپلینٹ وصول ہو تی ہیں اور ہر بل ایور یج 600روپے ڈل دیے جا تے ہیں شکا ئت پر کو ئی مرمت ہو یا نہ ہو روبیٹ کی صورت میں ڈا لی گئی رقم کا سبب پوچھنے کے لیے جب صارف کسٹمر سروس سنٹر جا تا ہے تو محکمہ کے ملازمین اپنے کسٹمر کے ساق تھ بدتمیزی کر تے ہیں اور دھکے دیکر کسٹمر سروس سے با ہر نکال دیتے ہیں سو ئی ناردرن گیس پائپ لائن کمپنی کے صارفین نے چیف جسٹس آف سپریم کورٹ پاکستاں سے اپیل کی کہ محکمہ کی طرف سے اس زبردستی کو فوری طور پر روکا جا ئے ۔