قصور میں عدلیہ مخالف احتجاج اور ریلی ، توہین عدالت کی کارروائی میں سابق ارکان اسمبلی سمیت دیگر ملزموں کے بیانات کل ریکارڈ کئے جائیں گے

منگل 5 جون 2018 00:05

لاہور۔4 جون(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 4 جون 2018ء)لاہور ہائیکورٹ نے قصور میں عدلیہ مخالف احتجاج اور ریلی نکالنے پر توہین عدالت کی کارروائی میں سابق ارکان اسمبلی سمیت دیگر ملزموں کے بیانات ریکارڈ کرنے کیلئے آج 5 جون کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے عدلیہ مخالف احتجاج پر قصور بار کے صدر نسیم مرزا کی توہین کی درخواست پر سماعت کی جس میں بتایا گیا مسلم لیگ نون کے سابق ارکان اسمبلی شیخ وسیم اختر اور نعیم صفدر سمیت مقامی رہنماؤں نے عدلیہ مخالف ریلی میں تضحیک آمیز زبان استعمال کی ہے۔

سماعت کے دوران مقامی شہری عبدالرحمان کا بیان ریکارڈ کرایا جس پر فریقین کے وکلا نے جرح مکمل کرلی، درخواست گزار کے وکیل احسن بھون نے اس بات کی تردید کی کہ ملزم ناصر خان اور جمیل خان کی معافی کے بارے میں سپریم کورٹ نے کوئی جاری کیا ہے، فل بنچ نے ہدایت کی کہ اگر ایسا کوئی حکم ہے تو اسے عدالت پیش کیا جائے۔