نگراں وزیراعلیٰ کے معاملے پر اعتماد میں نہیں لیاگیا، مولاناعبدالواسع

وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر پارلیمانی کمیٹی کے رکن نہیں ہوسکتے ہم سے مشاورت نہ ہوئی تو قانونی راستہ اختیار کرینگے،خصوصی گفتگو

منگل 5 جون 2018 00:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 4 جون 2018ء)جمعیت علماء اسلام کے سابق پارلیمانی لیڈر مولاناعبدالواسع نے کہاہے کہ نگراں وزیراعلیٰ کے معاملے پر اعتماد میں نہیں لیاگیا وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر پارلیمانی کمیٹی کے رکن نہیں ہوسکتے ہم سے مشاورت نہ ہوئی تو قانونی راستہ اختیار کرینگے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے آن لائن سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اپوزیشن لیڈر نے نگراں وزیراعلیٰ کیلئے جو نام دئیے ہیں آئین وقانون کے مطابق وہ تقاضا پورا نہیں کرتی اپوزیشن لیڈرنے اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں نہیں لیا اور نہ ہی اس سلسلے میں ہم سے مشاورت کی گئی 5سال تک اپوزیشن کا کرداراداکرنے والے جماعتوں جمعیت علماء اسلام ،عوامی نیشنل پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی کومکمل نظرانداز کیا گیا جو کہ جمہوری روایات کے منافی ہے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا ۔وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر پارلیمانی کمیٹی کے رکن نہیں ہوسکتے بلوچستان میں اپوزیشن چھ جماعتوں پر مشتمل تھی ہم سے مشاور ت نہ ہوئی تو قانون راستہ اختیارکرینگے ۔