اسلام آباد،چیئر مین ای او بی آئی خاقان مرتضی کے خلاف توہین عدالت کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری

جون تک چیئر مین ای اوبی آئی کی عدالت میں حاضری کو یقینی بناتے ہوئے پیش کیا جائے،عدالت کا ایس ایچ او رمنا کو حکم

منگل 5 جون 2018 23:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 5 جون 2018ء)چیئر مین ای او بی آئی خاقان مرتضی کے خلاف عدالت نے توہین عدالت کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ رمنا کو حکم دیا ہے کہ 26 جون تک چیئر مین ای اوبی آئی کی عدالت میں حاضری کو یقینی بناتے ہوئے پیش کیا جائے۔

(جاری ہے)

این آئی آر سی عدالت نے چوہدری عمران کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ چیئر مین ای او بی آئی ایک غیر قانونی اقدام کرنے کے ساتھ ساتھ عدالتی احکام کو بھی ہوا میں اڑا رہے ہیں اور کسی صورت عدالت اپنے احکامات پر کمپرومائز نہیں کر سکتے جس کے نتیجے میں عدالت نے چیئر مین او ای بی آئی کو فوری گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے علاوہ ازیں 10 ہزار مچلکے گرانٹی کے طور پر جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

زرائع کے مطابق خاقان مرتضی پرنسپل سیکرٹری پرائم منسٹر فواد احسن فواد کے قریبی دوست بتائے جاتے ہیں اور انہی کی احکامات پر ان کو غیر قانونی طور پر او ای بی آئی میں تعینات کیا گیا ہے۔ جس کے نتیجے میں انہوں نے چوہدری عمران نا می شخص بھی دور دارز سٹیشن پر ٹرانسفر کیے اور انہوں نے عدالت سے سٹے آڈر لے لیا تا ہم عدالتی احکام کے باوجود بھی چیئر مین او بی آئی نے مذکورہ ملازم کو تبدیل کر دیا ۔