چودھری محمد سرور کا عام انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

انکے حلقے سے شاہ محمود قر یشی صوبائی نشست پر الیکشن لڑ یں گے ‘ سینٹر چودھری محمد سرور انکی انتخابی مہم چلائیں گے ‘ذرائع

منگل 5 جون 2018 15:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 5 جون 2018ء) تحریک انصاف کے سینیٹر چودھری محمد سرور کا عام انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ انکے حلقے سے تحر یک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قر یشی صوبائی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑ یں گے جبکہ سینٹر چودھری محمد سرور انکی انتخابی مہم چلائیں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دھری محمد سرور نے انتخابات 2018 سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے، پی ٹی آئی رہنما انتخابات 2018 میں پی پی 162 یا پی پی 163 کسی ایک حلقے سے حصہ لینے کے خواہشمند تھے مگر اب چوہدری سرور نے الیکشن سے دستبرداری کا فیصلہ کر لیا ہے چودھری سرور کی جگہ وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی لاہور سے الیکشن لڑیں گے، شاہ محمود قریشی پی پی 162 کے حلقے سے الیکشن لڑیں گے، سینیٹر چوودھری محمد سرور شاہ محمود قریشی کی انتخابی مہم چلائیں گے۔