قسم کھا کر کہتا ہوں ایک ایک پائی درست جگہ استعمال کی ،

مجھ پر الزامات کا کوئی سر پیر نہیں، شہباز شریف

منگل 5 جون 2018 16:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 5 جون 2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ قسم کھا کر کہتا ہوں ایک ایک پائی درست جگہ استعمال کی ہے، مجھ پر الزام لگائے گئے جن کا کوئی سر پیر نہیں، 2013میں مینڈیٹ ملا توعمران خان نے کہا بجلی میں خود کفیل کردوں گا، عمران خان نے منفی 5میگاواٹ بجلی فراہم کی،کوئی قوم معاشی استحکام کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی،حکومت کے 5سال پورے ہونے پردودھ کا دودھ اور پانی کاپانی ہوگیا ،ہم الزامات کا سامنا کرتے رہے اور صرف کام کیا، ہم چاہتے تو صرف پنجاب میں بجلی کے منصوبے لگاتے،ہماری حکومت نے 3 سو ارب روپے سرمایہ کاری کیساتھ 5ہزارمیگاواٹ کے منصوبے پنجاب میں بجلی فراہم کر رہے ہیں،نوازشریف کی قیادت میں بجلی کے منصوبے لگانا5سال کی سب سے بڑی کامیابی ہے،حویلی بہادرشاہ سی1250میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی،فورسز کی قربانیوں کی وجہ سے دہشتگردی انتہائی نیچے آچکی ہے اورملکی حفاظت پرمامور ہمارے جوان اپنی جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں،کراچی کو دہشتگردی سے پاک کرنے کے لئے رینجرز نے بہت شاندار کام کیا ،ہم اپنے دورمیں دہشتگردی پر قابو پانے میں کامیاب رہے ، لوڈشیڈنگ کے حوالے سے میرے بیان کو غلط رنگ دیا گیا،ہمارے دور کے آخر میں سب سے کم لوڈ شیڈنگ ہوئی،نگراں حکومت میں گیس یا تیل کی سپلائی نہیں ہوتی تو بجلی کہاں سے پیدا ہوگی،شمالی وزیرستان گیا توطبیعت خوش ہوگئی،دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لئے فیصلہ سیاسی قیادت نے کیا۔

(جاری ہے)

منگل کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ہماری حکومت کی آئینی مدت ختم ہو چکی ہے، نگران وزیراعلیٰ کے فیصلے کے بعد میں آزاد ہو جائوں گا، پانچ سالوں میں ہم نے جو خدمات کیں وہ سب کے سامنے ہیں، سی پیک کے ذریعے بجلی کے جو منصوبے مکمل ہوئے وہ پانچ سالوں کی سب سے بڑی کامیابی ہے،31مئی تک پاکستان میں لوڈشیڈنگ کم رہی، ہزاروں میگاواٹ بجلی کے منصوبے لگ چکے ہیں، بجلی کی حالیہ بدانتظامی کے ذمہ دار ہم نہیں، 2015میں انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے فیصلہ کیا گیا، مجھ پر الزام لگائے گئے جن کا کوئی سر پیر نہیں، بجلی کی دستیابی ہماری سب سے بڑی کامیابی ہے، کے پی کے حکومت نے ہم پر صرف الزامات لگائے ہیں، کے پی کے حکومت کے پانچ سالوں میں ہسپتال تک نہیں بنایا، قوم نے پانچ سالوں کا موازنہ کر کے دیکھ لیا کہ سب سے زیادہ کام پنجاب میں ہوئے، یو این ڈی پی کی رپورٹ میں پنجاب ہر حوالے سے باقی صوبوں سے بہت آگے ہے، یہ رپورٹ مئی 2018میں شائع کی گئی ہے، آج کراچی میں امن قائم ہے، کراچی میں آپریشن کا فیصلہ سیاسی قیادت نے کیا، آج وہاں امن ہے، عمران خان نے کہا تھا کہ پانچ سالوں میں پاکستان کو بجلی کے حوالے سے خود کفیل کر دوں گا، پنجاب حکومت نے ساڑھے گیارہ سو میگاواٹ اپنے پیسوں سے منصوبہ لگایا جو دن رات چل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیڈرل حکومت نے دو منصوبے حویلی بہادر1 اور بلوکی 2لگائے، آج پنجاب کے اندر 5ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبے بنائے گئے، پی ٹی آئی مائنس 6میگاواٹ بجلی بنائی، سرمایہ کاری پنجاب نے کی، بجلی پاکستان کو ملی، ہم نے اپنی حکومت میں کئی سو ارب روپے کی سرمایہ کاری کر کے دکھائی، تین لاکھ بچوں کو وظائف دیئے گئے، الزامات کا جواب کام کر کے دیا، چار لاکھ لیپ ٹاپ مفت فراہم کئے گئے، تعلیم کا نظام بہتر بنایا گیا،200نئے کاجلز اور 19یونیورسٹیز بنائی گئی ہیں، ہیلتھ انشورنس کارڈ میاں نواز شریف کا خواب تھا، اس وقت پنجاب میں 17اضلاع ہیلتھ انشورنس کارڈ متعارف کروایا گیا، نوجوانوں کیلئے پہلی ٹیکنیکل یونیورسٹیاں بنائی گئیں، ہم نے پبلک ٹرانسپورٹ بنائیں، ملتان میں میٹرو بس سروس بنائی، آج پشاور میں میٹرو بس نہیں بن پائی، پورا پشاور اکھاڑ کر رکھ دیا گیا، اس طرح پاکستان کو معیشت نہیں بڑھے گی، کے پی کے ایجوکیشن میں کچھ نہیں کر دکھایا۔

شہباز شریف نے کہا کہ الزامات کا جواب کام کرکے دیا گیا، پنجاب کے پورے اضلاع میں صحت کا انقلاب لایا ہے، ہم نے نئے میل، فیمیل وارڈز، سی ٹی سکین بنائیں، جدید اور اعلیٰ اقسام کی ادویات دی جا رہی ہیں، طیب اردوان مظفر گڑھ ہسپتال بنایا گیا، بہاولپور میں دل کا ہسپتال بنایا گیا، سٹیٹ آف دی آرٹ قسم کے ہسپتال ہیں، پنجاب میں خدمت کا جذبہ ادا کیا ہے، رحیم یار خان میں آئی ٹی یونیورسٹی بنائی ہے، پیتھالوجی لیب جو کہ ورلڈ کلاس اقسام کی ہیں، ہم نے بھارت علاج کرانے سے یہاں علاج کیلئے اعلیٰ اقسام کے ہسپتال اور مشینیں لگوائی ہیں، ہمیں اکانومی میں بھارت کا مقابلہ کرنا ہے، ہم نے غریب بچوں کو تعلیم دلوائی،20لاکھ نوجوانوں کو 40ارب روپے کے لون دیئے گئے، اورنج لائن ٹرین میں تحریک انصاف نے تاخیر کرائی، عمران خان نے اپنے 11نکات میں کوئی نئی بات نہیں کی، آگے موقع ملا تو ڈیمز بنا کر دکھائیں گے، پانی کی قلت پر قابو پانے کا حل کریں گے، 682ارب کی بچت صوبے میں کی گئی ہے،قسم کھا کر کہتا ہوں ایک ایک پائی درست جگہ استعمال کی ہے۔