چیئرمین سینیٹ کی نگران وزیراعظم سے ملاقات ،عام انتخابات پر تبادلہ خیال

بروقت انتخابات کو یقینی بنایا جاے گا ،کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کرینگے،ناصر الملک

منگل 5 جون 2018 20:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 5 جون 2018ء)چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی نے نگران وزیر اعظم سے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

دونوں رہنمائوں کے درمیان عام انتخابات2018ء کے مقررہ تاریخ پر بروقت انعقاد کے حوالے تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر نگران وزیراعظم جسٹس(ر)ناصر الملک کا کہنا تھا کہ بروقت انتخابات کو یقینی بنایا جاے گا اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی