نواز شریف نے کے پی کے حکومت کو دیئے گئے 25ارب بجلی صارفین کی جیبوں سے نکال لئے تھے

بدھ 6 جون 2018 16:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 6 جون 2018ء) کرپشن اور بددیانتی پر نااہل ہونے والے سابق وزیراعظم نواز شریف پن بجلی کے خالص منافع کے تحت کے پی حکومت کو دیئے گئے پچیس ارب روپے بجلی صارفین کی جیبوں سے نکال لئے تھے جو ان کی غریب دشمن پالیسیوں کا نتیجہ ہے کے پی کے حکومت نے تربیلا ڈیم سے پیدا ہونے والی بجلی کا منافع ہر سال وفاقی حکومت سے وصول کرتی ہے گزشتہ سال وفاقی حکومت نے کے پی کے حکومت کو پچیس ارب روپے ادا کئے اور اس بارے عدالتی فیصلے بھی موجود ہیں وفاقی حکومت نے پچیس ارب روپے کے پی کے حکومت کو ادا تو کردیئے لیکن نواز شریف حکومت نے واپڈا کو ہدایت کی تھی کہ وہ نیپرا میں پٹیشن دائر کرے تاکہ بجلی ٹیرف کے ذریعے پچیس ارب روپے صارفین سے وصول کرلئے جائیں واپڈا نے حکومت کی ہدایت پر نیپرا میں پٹیشن دائر کی تھی لیکن نیپرا نے ابتدائی طور پر اس پٹیشن پر اعتراضات لگادیئے نیپرا نے حکومت کو ہدایت کی کہ وہ اس حوالے سے مشترکہ مفادات کونسل سے منظوری ضروری ہے اور حکومت کو ایک ارب اٹھاسی کروڑ سے ٹیرٹ سے نکالنے کی ہدایت کردی وفاقی حکومت نے پچیس ارب مارک اپ کے ساتھ غریب صارفین سے وصول کرچکی ہے اور اس پالیسی کو کہتے ہیں ووٹ کو عزت دو اور کرپٹ افراد کو حکمران بنائو تاکہ غریب ووٹرز کا وہ جینا دوبھر کردیں ۔