سپریم کورٹ کا نگران وزیراعلیٰ کے پی کے دوست محمد جان اور تمام غیر متعلقہ افراد سرکاری سے گاڑیاں واپس لینے کا حکم

نگران وزیراعلیٰ کے پی کے اب جج نہیں سیاسی سیٹ پر کام کررہیں ہیں،چیف جسٹس ثاقب نثار

بدھ 6 جون 2018 17:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 6 جون 2018ء) سپریم کورٹ نے نگران وزیراعلیٰ کے پی کے دوست محمد جان اور تمام غیر متعلقہ افراد سرکاری سے گاڑیاں واپس لینے کا حکم دے دیا، چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ کے پی کے اب جج نہیں سیاسی سیٹ پر کام کررہیں ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو سپریم کورٹ میں سرکاری گاڑیوں کے استعمال سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے نگران وزیراعلیٰ کے پی کے سے گاڑی واپس لینے کا حکم دیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ کے پی اب جج نہیں سیاسی سیٹ پر کام کررہے ہیں۔ عدالت نے تمام غیر متعلقہ افراد سے گاڑیاں واپس لینے کا حکم دیا۔