چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیلئے این اے 35 کے کاغذات نامزدگی وصول کرلیے گئے ،

کاغذات نامزدگی بنی گالہ اسلام آباد سے دستخط ہونے کے بعد آج ریٹرنگ آفیسر کو جمع کرائے جائیںگے ،مطیع اللہ خان

بدھ 6 جون 2018 22:23

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 6 جون 2018ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے این اے 35 کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے گئے ، پی ٹی آئی راہنمائوں نعیم الحق اور علی آمین گنڈہ پور کی خصوصی ہدایت پر پاکستان تحریک انصاف بنوں کے صدر اور عمران خان الیکشن کیمپئن بنوں کے انچارج مطیع اللہ خان نے تحصیل کونسل میں اپوزیشن لیڈر تحصیل کونسلر ملک خالد خان اور سابق ضلعی جنرل سیکرٹری آصف الرحمن کے ہمراہ الیکشن کمیشن آف پاکستان بنوں کے دفتر سے پارٹی کے چیئرمین عمران خان کیلئے این اے 35 سے انتخاب لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کرلی ہیں ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے بتایا کہ کاغذات نامزدگی بنی گالہ اسلام آباد پہنچائے جائے گے، جہاں سے دستخط کرانے کے بعد آج جمعرات کے روز الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے مقررہ ریٹرنگ آفیسر کے پاس جمع کی جائے گی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ختمی فیصلہ کے بعد اُن کا براہ راست مقابلہ سابق وفاقی وزیر اکرم خان دُرانی سے ہوگا ۔