دوران آپریشن تیز میوزک پر رقص کرنے والی خاتون سرجن کا چرچا

ونڈل باؤٹے پر الزام ہے وہ حساس آپریشن کے دوران بھی ناچتی اور گاتی رہتی ہیں علاج کرانے والی 100 خواتین نے ڈاکٹر سے شکایات کی درخواست جمع کرادیں

منگل 5 جون 2018 12:02

اٹلانٹا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 5 جون 2018ء) امریکا میں ایک خاتون پلاسٹک سرجن حساس آپریشن کے دوران نہ صرف ریپ میوزک پر ڈانس کرتی ہیں بلکہ ان کے ساتھ پورا عملہ بھی گاتا اور ڈانس کرتا ہے۔ اس کے بعد وہ اس ویڈیو کو تشہیر کے لیے آن لائن پوسٹ کردیتی ہیں۔ان خاتون کا نام ڈاکٹر ونڈل باؤٹے ہیں اور وہ خود کو ساؤتھ ایسٹ کی اول خاتون پلاسٹک سرجن قرار دیتی ہیں۔

اگرچہ ان کے پاس جارجیا ریاست کے میڈیکل بورڈ کی جانب سے لائسنس موجود نہیں لیکن وہ ریاستی قانون کے تحت کسی دوسری جگہ کے لائسنس پر بھی کام کرسکتی ہیں۔ان کی جانب سے ویڈیو میں مریض بے ہوش دکھائی دیتے ہیں اور وہ ان کے سامنے ناچتے گاتے ہوئے آپریشن کرتی ہیں جس پر لوگوں نے اعتراض کیا ہے۔

(جاری ہے)

اسی لیے یوٹیوب ان کی 20 ویڈیو ہٹا چکا ہے۔ دوسری جانب سرجری کے دوران مریض سے ویڈیو کی کوئی اجازت بھی نہیں لی جاتی۔

ایک خطرناک ویڈیو میں ڈاکٹر ونڈل کو نشتر سے مریض کا جسم کاٹتے دیکھا جاسکتا ہے اور اس دوران آپریشن تھیٹر میں ایک گانے ’ کٹ اِٹ‘ پر ڈانس ہورہا ہے۔ اسی طرح ایک ویڈیو میں وہ ایک اور مریض کے پاس آکر وہ اپنا تیار کردہ گانا گارہی ہیں۔کبھی کبھی ان کا پورا اسٹاف بھی پس منظر میں ڈانس کرتا ہے۔ اس کے بعد 6 ماہ میں ان میں پیشہ ورانہ غفلت کے 5 مقدمے چلے ہیں۔ ان کی ویڈیوز چلنے کے بعد ان سے علاج کرانے والی 100 خواتین سامنے آئی ہیں جنہوں نے ڈاکٹر سے شکایات کی درخواست جمع کرائی ہیں۔

متعلقہ عنوان :