ایران کا یورینیم افزودگی صلاحیت بڑھانے کا اعلان،عالمی ادارے کومطلع کردیا

افزودگی کا سب سے اہم جز یورینیم ہیگزا فلورائڈ زیادہ بنائیں گے،اقوام متحدہ کے جوہری ادارے کو بذریعہ خطہ مطلع کردیا

منگل جون 12:27

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل جون ء) ایران نے یورینیم کی افزودگی کی صلاحیت بڑھانے کے بارے میں منگل کو اقوام متحدہ کے جوہری ادارے آئی اے ای اے کو مطلع کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کی جوہری توانائی کے ادارے نے منگل کو جاری کیے گئے بیان میں کہاکہ اس بارے میں ایک خط کے ذریعے آئی اے ای اے کومطلع کیا گیا ہے،ایران کے جوہری ادارے نے اعلان کیا کہ وہ افزودگی کا سب سے اہم جز یورینیم ہیگزا فلورائڈ زیادہ بنائے گا۔ایران کی جانب سے یہ اعلان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب امریکی صدر نے ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے مابین طے پانے والے معاہدے سے نکلنے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments