چین میں جھینگا مچھلی پکوان سے نکل بھاگی،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ڈرامائی منظر کو جوئک نامی سوشل میڈیا صارف نے کیمرے میں محفوظ کرلیا،دس لاکھ ویورزہوگئے،دلچسپ تبصرے

منگل 5 جون 2018 13:22

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 5 جون 2018ء)انٹرنیٹ پردس لاکھ سے زیادہ باردیکھی گئی ویڈیو میں جھینگا مچھلی اپنا پنجہ پکڑ کر اسے اکھاڑنے کی کوشش کر رہی ہے اور بالآخر اس کوشش میں کامیاب ہو کر وہ بھاگ نکلی۔چینی میڈیا کے مطابق اس ڈرامائی منظر کو جوئک نامی سوشل میڈیا صارف نے کیمرے میں محفوظ کیا اور چین میں مقبول سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ویبو پر پوسٹ کیا۔

(جاری ہے)

جوئک نے بعد ازاں ویبو پر بتایا کہ انہوں نے جھینگا مچھلی کو اپنا پالتو جانور بنا لیا ہے ۔ویبو صارفین نے ویڈیو پر بہادر جھینگا مچھلی کے حق میں کمنٹ کیے ۔ اپنی جان بچانے کے لیے کے اس کی سر توڑ کوشش کو دیکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسے جانے دو اوراسے مت کھاؤ' ۔جوئک نے جواباً لکھا ہے کہ میں نے اسے زندہ رہنے دیا ہے، میں اسے گھر لے گیا ہوں اور ایک مچھلی گھر میں اس کی پرورش کر رہا ہوں۔

متعلقہ عنوان :