روایت کی واپسی ،

آج ٹرمپ وہائٹ ہاؤس میں افطار ڈنر منعقد کریںگے اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلے سال ٹرمپ نے وہائٹ ہاؤس کی اس پرانی روایت کو چھوڑ دیا تھا

منگل 5 جون 2018 16:37

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 5 جون 2018ء)وہائٹ ہاؤس کے ایک عہدے دار نے بتایا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج (بدھ کو)ماہ رمضان کی مناسبت سے افطار ڈنر کی میزبانی کریں گے۔ یاد رہے کہ اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلے سال ٹرمپ نے وہائٹ ہاؤس کی اس پرانی روایت کو چھوڑ دیا تھا۔امریکی اخبار کے مطابق توقع ہے کہ یہ افطار ڈنر چھ جون بروز بدھ کو منعقد ہو گا جب کہ ابھی تک مہمانوں کی فہرست کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل 15 مئی کو رمضان کی مناسبت سے جاری ایک بیان میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ جو لوگ روزہ رکھتے ہیں وہ ہمارے معاشرے کو تقویت اور ضرورت مندوں کو مدد پہنچا سکتے ہیں۔ یہ لوگ پاکیزہ زندگی گزارنے کے حوالے سے ایک اچھی مثال بن سکتے ہیں۔یاد رہے کہ ٹرمپ نے گزشتہ برس اٴْس روایت پر عمل نہیں کیا تھا جس کو امریکی صدور 20 برسوں تھامے ہوئے ہیں۔ بل کلنٹن کے دور سے رمضان میں وہائٹ ہاؤس کے اندر مسلمانوں کے لیے افطار ڈنر کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :