سعودی عرب کے بعد ایک اور خلیجی ملک میں اچانک ہزاروں غیر ملکیوں کو نوکریوں سے نکال دیا گیا

کویت کے سرکاری اداروں سے 3140 تارکین کی ملازمت ختم، پارلیمانی کمیٹی مختلف سرکاری اداروں میں 3140غیرملکیوں کی جگہ کویتی شہریوں کو بھرتی کرے گی

منگل 5 جون 2018 16:37

کویت سٹی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 5 جون 2018ء) سرکاری اداروں میں کام کرنے والے 3140غیرملکیوں کی ملازمت یکم جولائی سے ختم ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

کویت کی پارلیمانی کمیٹی نے فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ مختلف سرکاری اداروں میں 3140غیرملکیوں کی جگہ کویتی شہریوں کو بھرتی کرے گی۔ امریکی ٹی وی کے مطابق سرکاری اداروں میں غیر ملکیوں کی جگہ شہریوں کو بھرتی کرنے کے لئے تشکیل دی جانے والی پارلیمانی کمیٹی نے محکمہ شہری سروس کے ساتھ حتمی اجتماع منعقد کرکے فیصلہ کرلیا ہے۔ اس مقصد کے لئے مختلف سرکاری اداروں سے غیرملکی کارکنوں کے ناموں کی فہرست طلب کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :