ابو ظہبی، عدالت نے 63.5کروڑ درہم کے غبن میں ملوث 28افراد کو 284سال کی سزا

منگل 5 جون 2018 16:54

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 5 جون 2018ء)ابو ظہبی کی عدالت نے بنک اکائونٹ سے 63.5کروڑ درہم کے غبن میں ملوث 28افراد کو 284سال کی سزا سنا دی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ایک عدالت نے ابوظبی کے ایک بینک اکانٹ سے 63.5 کروڑ درہم چوری کرنے کی کوشش کرنے کے الزام میں 28 افراد کو الگ الگ سزائیں سنائی ہیں جو مجموعی طور پر 283 برس کی ہیں۔

ابوظبی کی فوجداری عدالت نے ملزمان کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال سے غیر قانونی طور بینک کے فنڈ کو ٹرانسفر کرنے کے فراڈ کا قصور وار قرار دینے کے بعد انہیں قید کی سزا سنائی ہے۔بینک سے غیر قانونی طور پر فنڈ کے ٹرانسفر کے الزام میں سزا پانے والوں میں ہندوستانی، امریکی، روسی اور کنیڈین باشندے شامل ہیں۔