امریکہ ،مہلک نشہ’ اوپیم‘ کا عام استعمال، نوجونوں کی ہلاکت میں

ہر5میں سے ایک کی موت کا سبب نشہ،15سالوں میں نشے کے استعمال اور اموات میں 292فیصد اضافہ

منگل 5 جون 2018 19:05

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 5 جون 2018ء)امریکہ میں مہلک نشہ’ اوپیم‘ کا عام استعمال نوجونوں کی ہلاکت میں اضافے کا سبب ہے، امریکہ میں ہر 5میں سے ایک نوجوان کی موت منشیات کے استعمال کے سبب ہے، 2001سی2016تک نشے سے اموات میں 292فیصد اضافہ ہوا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ میں نوجوانوں کے درمیان اوپیم کے استعمال میں اس حد تک اضافہ باعث ِخدشات ہے۔

(جاری ہے)

متحدہ امریکہ میں ہر پانچ نوجوانوں میں سے ایک کی ہلاکت منشیات سے تعلق رکھتی ہے۔کینیڈین شہر ٹورنٹو میں سینٹ مائیکل اسپتال میں محققین کی ایک ٹیم نے اس بات کا تعین کیا ہے کہ امریکہ میں ہر 5 نوجوانوں میں سے ایک کی موت کا منشیات سے تعلق ہوتا ہے۔ یہ بھی تعین ہو ا ہے کہ منشیات سے اموات کی شرح میں 2001 سے 2016 تک 292 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ریسرچ ٹیم کی ڈاکٹر تارا گومیس کا کہنا ہے کہ امریکہ میں نوجوانوں کے درمیان اوپیم کے استعمال میں اس حد تک اضافہ باعث ِخدشات ہے جس کے بحرانی اثرات امریکہ میں کئی نسلوں تک دیکھے جا سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :