وہ اسلامی ملک جس نے اپنے شہریوں کو سعودی عرب حج کیلئے جانے سے روکنا شروع کردیا

قطری حکام اپنی عوام کو عمرہ اور حج ادائیگی سے روک رہے ہیں، سعودی الزام قطری شہری دنیا کے دوسرے ممالک سے آنے والے عازمین عمرہ کی طرح مناسب پیکج کا انتخاب کر سکتے ہیں، سعودی عرب

منگل 5 جون 2018 19:05

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 5 جون 2018ء)سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ قطر ی حکام شہریوں اور وہاں مقیم کو مناسک حج اور عمرہ ادائیگی میںرکاوٹ ڈال رہے ہیں،قطری شہری دنیا کے دوسرے ممالک سے آنے والے عازمین عمرہ کی طرح مناسب پیکج کا انتخاب کر سکتے ہیں،سعودی حکومت قطری شہریوں کی اامد پر استقبال کرے گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک سے آنے والے تقریبا 70 لاکھ مسلمانوں نے رواں سیزن میں مکمل اطمینان اور سکون کے ساتھ روحانی فضاں میں عمرہ ادا کیا۔خادم حرمین شریفین اور ولی عہد کی ہدایات پر سعودی حکومت تمام تر صلاحیتوں اور اختیارات کو بروئے کار لائی۔ اس دوران معتمرین کی خدمت، دیکھ بھال اور سلامتی کے لیے تمام اہل افرادی قوت کو بھرتی کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزارت کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ قطری حکام کے منفی موقف کے پیش نظر جس کے مطابق دوحہ حکومت قطر کے شہریوں اور وہاں مقیمین کو مناسک حج اور عمرہ کی ادائیگی میں کامیاب نہیں ہونے دے رہی، سعودی وزارت حج و عمرہ قطری برادران کے عمرے کے لیے آنے کا خیر مقدم کرتی ہے۔ اس سلسلے میں قطری شہری جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچ کر اپنا اندراج اور ضابطے کی کارروائی مکمل کر سکتے ہیں۔

عمرے کے لیے آنے والے قطری شہری سعودی وزارت کی اس ویب سائٹ کے ذریعے اپنا اندراج کروا سکتے ہیں ۔اسی ویب سائٹ کے ذریعے معترمین کو خدمات پیش کرنے والی منظور شدہ سعودی کمپنیوں کے ساتھ کنٹریکٹ کی کارروائی بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔ قطری شہری دنیا کے دوسرے ممالک سے آنے والے عازمین عمرہ کی طرح اپنے لیے مناسب پیکج کا انتخاب کر سکتے ہیں۔سعودی وزارت کے بیان کے مطابق رمضان 1439 ہجری کے دوران عمرے کا ارادہ رکھنے والے قطری شہری اور وہاں مقیم غیر ملکی افراد ما سوا "قطر ایئرویز" کے دوسری کسی بھی فضائی کمپنی کے ذریعے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے راستے مملکت آ سکتے ہیں۔