خواتین سے بدتمیزی کرنے والے ہو جائیں ہوشیار، خواتین کے لئے سیفٹی جیکٹ تیار

بد تمیزی کرنے والے کو 3ہزار وولٹ کا جھٹکا لگے گا، جیکٹ میں محفوظ موبائل نمبرز پر مدد الرٹ اور لوکیشن موصول ہوگی،نصب کیمرہ جائے وقوعہ کی تصاویر بھی محفوظ کرے گا

بدھ 6 جون 2018 16:41

مراد آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 6 جون 2018ء) بھارتی ریاست اتر پردیش میں خواتین کے لئے سیفٹی جیکٹ تیار کر لی گئی،خواتین سے بد تمیزی کرنے والے کو 3ہزار وولٹ کے کرنٹ کا سامنا کرنا ہو گا، جیکٹ میں محفوظ موبائل نمبرز پر مدد الرٹ اور لوکیشن موصول ہوگی،نصب کیمرہ جائے وقوعہ کی تصاویر بھی محفوظ کرے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع مراد آباد میں انجینیئرنگ کے 5طالب علموں نے ایسی ویمن سیفٹی جیکٹ بنائی ہے جو خواتین سے چھیڑخانی کرنیوالوں کو3000وولٹ کا جھٹکا دیگی۔

یہ جیکٹ مراد آباد انسٹی ٹیو ٹ آف ٹیکنالوجی کے الیکٹریکل انجینیئرنگ کے شیوم سریواستو، راجیو موریا، نتن کمار، نیکھل کمار اور ترشبھ بھٹناگر نے تیار کی ہے۔

(جاری ہے)

22سالہ شیوم انجینیئرنگ کے آخری سال کا طالب علم ہے بتایا کہ ملک میں خواتین کے ساتھ بڑھتے ہوئے جرائم کو دیکھتے ہوئے یہ جیکٹ نما ڈیوائس تیار کی گئی ہے۔یہ جی پی ایس اورجی ایس ایم سسٹم سے لیس ہے ۔

جیکٹ میں دائیں جانب ایک بٹن نصب ہے ۔ خاتون جیسے ہی بٹن دبائے گی چھیڑخانی یا اغوا کرنیوالے کو3000وولٹ کا زوردار جھٹکا لگے گا علاوہ ازیں جیکٹ میں محفوظ موبائل نمبرز پر مدد کا الرٹ اور لوکیشن بھی متعلقہ اداروں کو موصول ہوگا۔ اس میں کیمرہ بھی نصب ہے جس میں جو جائے وقوعہ کی تصاویر بھی محفوظ کرلے گا جسے خاتون واقعہ کی رپورٹ کے وقت بطور ثبوت پیش کرسکتی ہے۔