معمولی سا کام کرنا بھی جرم بن گیا، سعودی عرب میں اچانک سینکڑوں غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا گیا

بدھ 6 جون 2018 17:58

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 6 جون 2018ء)سعودی وزارت محنت کا کہنا ہے کہ زیورات فروخت کرنے والے 566غیر ملکی گرفتار کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت محنت کے ترجمان خالد ابا الخیل نے بتایا ہے کہ سونے کے زیورات کی دکانوں پر مملکت بھر میں 19ہزار چھاپے مارے گئے۔ 697خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔ 566غیر ملکی زیورات فروخت کررہے تھے۔ انکا یہ عمل زیورات کی دکانوں کی سعودائزیشن کے فیصلے کیخلاف تھا انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :