دفاتر میں کام کرنیوالے افراد وٹامن ڈی کی کمی کا شکار ہوتے ہیں، ماہرین

منگل 5 جون 2018 12:25

قصور۔5 جون(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 5 جون 2018ء) ماہرین نے کہا ہے کہ دفاتر میں کام کرنیوالے افراد وٹامن ڈی کی کمی کا شکار ہوتے ہیں، عالمی میڈیاکے مطابق کینیڈا کی ایلبرٹا یونیورسٹی کے ماہرین کی تازہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دفاترمیں کام کرنیوالے افراد وٹامن ڈی کی کمی کا شکار ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق دفاترمیں کام کرنیوالے افراد میں سے 91 فیصد تک میں وٹامن ڈی کی کمی دیکھی گئی ہے جس کی سب سے اہم وجہ یہ ہے کہ وہ سورج کی روشنی میں صرف صبح اورشام میں نکلتے ہیں جبکہ زیادہ وقت دفترمیں گزارتے ہیں، ماہرین کا کہناہے کہ صبح اور شام کے اوقات میں سورج کی تپش میں کمی ہوجاتی ہے جس کے باعث اس وقت سورج کی روشنی لینے والے افرادکے جسم میں وٹامن ڈی نہیں بن پاتا جبکہ وٹامن ڈی کی کمی سے ہڈیاں کمزور ہوجاتی ہے اور دل کے امراض سمیت کینسرکا بھی خطرہ لاحق ہوجاتاہے۔

متعلقہ عنوان :