الیکشن کمیشن نے جماعتی وابستگی کا سرٹیفکیٹ اور خواتین و غیر مسلم نشستوں کی ترجیحی فہرستیں جاری کرنے کیلئے مجاز عہدیدار کا نام و دیگر تفصیلات طلب کر لیں

منگل 5 جون 2018 17:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 5 جون 2018ء) الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں سے جماعتی وابستگی کا سرٹیفکیٹ اور خواتین و غیر مسلم نشستوں کی ترجیحی فہرستوں کو جاری کرنے کیلئے مقرر کئے گئے مجاز عہدیدار کا نام و دیگر تفصیلات طلب کر لیں ۔

(جاری ہے)

منگل کو ترجمان الیکشن کمیشن نے اپنے ایک بیان میں کہا الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو ہدایات جاری کی جاتی ہیں کہ وہ جماعتی وابستگی کا سرٹیفکیٹ اور خواتین و غیر مسلم نشستوں کی ترجیحی فہرستوں کو جاری کرنے کیلئے جماعت کی جانب سے مقرر کئے گئے مجاز عہدیدار کا نام و دیگر تفصیلات الیکشن کمیشن اور تمام ریٹرننگ افسران کو فوری طور پر مہیا کریں تا کہ امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کرنے میں ریٹرننگ افسران کو کسی قسم کی دقت نہ ہو۔