ڈاکٹر یاسمین راشد جیتیں یا ہاریں اسمبلی کی ممبر بن جائیں گی

تحریک انصاف نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی جدوجہد اور پارٹی خدمات کے پیش نظر حکمت عملی تیار کرلی‘ذرائع

منگل 5 جون 2018 18:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 5 جون 2018ء) ڈاکٹر یاسمین راشد جیتیں یا ہاریں اسمبلی کی ممبر بن جائیں گی، تحریک انصاف نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی جدوجہد اور پارٹی خدمات کے پیش نظر حکمت عملی تیار کرلی۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی پارٹی کے لیے خدمات اور جدوجہد کو مدنظر رکھتے ہوئے حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر یاسمین راشد نے جنرل نشست پر الیکشن لڑنے کے ساتھ خواتین کی مخصوص نشست پر بھی کاغذات جمع کرا دیئے پی ٹی آئی رہنما نے قومی اور صوبائی دونوں مخصوص نشستوں کے لیے کاغذات جمع کرائے ہیں۔ یاسمین راشد تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں کے لیے ترجیحی امیدوار کی فہرست میں شامل ہیں دوسری جانب الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو مخصوص امیدواروں کی ترجیحی فہرست 8 جون تک الیکشن کمشنر پنجاب میں دفتری اوقات کے دوران جمع کرانے کی ہدایت کردی۔