گرمی کی شدت کم کرنے کیلئے ڈیپ فریزر میں سونے والے دو افراد جاں بحق

دونوں افراد کی موت کرنٹ لگنے سے ہوئی جو ڈیپ فریزر پر سورہے تھے، پولیس ذرائع دونوں دکان کے اندر سوئے صبح جب دکان کھولی تو دونوں افراد کی لاشیں برآمد ہوئی، دوکان مالک کا بیان

منگل 5 جون 2018 20:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 5 جون 2018ء) کراچی میں میٹر ک بورڈ آفس کے قریب مٹھائی کی دوکان میں گرمی کی شدت کم کرنے کیلئے ڈیپ فریزر میں سونے والے دو افراد جاں بحق ہو گئے دونوں افراد مٹھائی کی دوکان میں ملازمت کرتے تھے۔پولیس کے مطابق لاشوں کی شناخت اعجاز اور حماد کے ناموں سے ہوئی ہے دونوں افراد کی موت کرنٹ لگنے سے ہوئی جو ڈیپ فریزر پر سورہے تھے ۔

(جاری ہے)

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد اصل وجوہات معلوم ہوسکے گی ۔اطلاعات کے مطابق اعجاز اور حماد کے بارے میں بتایا جاتا ہے دونوں افراد مٹھائی کی دکان میں کام کرتے ہیں بتایا جاتا ہے کہ دونوں دکان کے اندر سوئے اور دونوں کو کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوئے ہیں ۔صبح جب دکان کھولی تو دونوں افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ۔پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے ۔پولیس نے کہا کہ دونوں افرادکی لاشیں اسپتال پہنچادی گئی ہیں پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد موت کی وجہ معلوم ہوسکے گی ۔پولیس دکان کی مالک سے بھی پوچھ گچھ کررہی ہے ۔#