صوابی،کنویں میں زہریلی گیس سے دم گھٹنے کے باعث دو افراد جاں بحق

منگل 5 جون 2018 22:53

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 5 جون 2018ء)صوابی کے علاقے زروبی میں آرہٹ کے کنویں میں زہریلی گیس سے دم گھٹنے کے باعث دو افراد جاں بحق جبکہ چار بے ہوش ہوگئے جنہیں فوری طورطبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچادئیے گئے ،تفصیلات کے مطابق زروبی میں بدر سلام عرف سپینے آرہٹ کے کنویں سے کھیتوں کو سیراب کرنے کے بعد جنریٹر بند کرنے لگاتو اس دوران وہ کنویں میں گرگیا جس کو بچانے کیلئے مشتاق احمد بھی کنویں میں اُترگیا ،دونوں کو بچانے چار ساتھی بھی اُترگئے ،کنویں میں زہریلی گیس سے بدرسلام عرف سپینے اور مشتاق احمد جاں بحق جبکہ دیگر چار ساتھی عزیز ، واحد ،محسن اور شیرنبی بے ہوش ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے غازی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :