ن لیگ ریحام کی کتاب کو کبھی ایشو نہیں بنائے گی، یہ ہماری پارٹی پالیسی ہے ، زعیم قادری

نوازشریف اس قسم کی کتاب کی حمایت نہیں کریں گے، مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما کی نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل جون 23:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل جون ء)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما زعیم قادری نے کہا ہے کہ ریحام کی کتاب کا چھپنا سماجی، معاشرتی اور مذہبی اعتبار سے غلط ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے زعیم قادری کا کہنا تھا کہ ریحام خان کی کتاب کی مذمت کرتے ہیں، یہ ہماری پارٹی پوزیشن ہے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نوازشریف اس قسم کی کتاب کی حمایت نہیں کریں گے، نہ ہی اہمیت و فوقیت دیں گے، معذرت کے ساتھ اس کتاب میں ریحام خان خاتون ہونے کا ثبوت نہیں دے رہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ریحام خان کی کتاب میں جو کچھ ہے، اس پرمزید بات نہ کی جائے، یہی بہتر ہے، ن لیگ ریحام کی کتاب کو ایشو نہیں بنائی گئی، یہ ہماری پارٹی پالیسی ہے ۔انھوں نے کہا کہ میں نواز شریف اور شہبازشریف کو جانتا ہوں، پارٹی ریحام کی کتاب پر کبھی تبصرہ نہیں کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ریحام خان نے علیحدگی کے بعد خود کہا تھا کہ سب کچھ بتاں گی، اس ضمن میں ہم پر الزام درست نہیں۔

Your Thoughts and Comments