دُنیا کی بہترین ائیرلائنز کی فہرست جاری۔۔ 72 ائیرلائنز میں پی آئی اے کون سے نمبر پر ہے؟ شرمناک انکشاف

بدترین کارکردگی پر پی آئی اے 70ویں نمبر پرآگئی قومی ایئرلائن کی طرح پاکستان کا کوئی بھی ایئرپورٹ اچھی کارکردگی کی بنیاد پر عالمی رینکنگ حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ ایئرہیلپ کی جانب سے جاری رپورٹ

بدھ 6 جون 2018 22:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 6 جون 2018ء)پاکستان ایئرلائن بدترین کارکردگی پر دنیا کی 72 ایئرلائنز میں سی70 ویں نمبر پرآگئی۔بھارت کی ایئرانڈیا12 پوائنٹس کی بہتری کے ساتھ 58 ویں نمبر پر رہی۔ ایئر ہیلپ کی طرف سے جاری دنیا کی بہترین ایئرلائنز میں سب سے پہلا نمبر قطر انٹرنیشنل ایئرلائن کو دیا گیا ۔

(جاری ہے)

قطر کے ہی حماد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو شاندار کارکردگی پر پہلے نمبر ملا۔

لندن کا ہیتھرو ایئرپورٹ 80 ویں ، دبئی ایئرپورٹ 114ویں اور کویت ایئرپورٹ کو سب سے آخری141 واں نمبر ملا۔ بھارت کے تین ایئرپورٹس کو اچھی کارکردگی پراس فہرست میں شامل کیاگیا۔ قومی ایئرلائن کی طرح پاکستان کا کوئی بھی ایئرپورٹ اچھی کارکردگی کی بنیاد پر عالمی رینکنگ حاصل کرنے میں ناکام رہا۔