احتساب عدالت شریف خاندان کے خلاف ٹرائل مقررہ مدت میں مکمل کرنے میں ایک بار پھر ناکام

جج محمد بشیر کا مزید توسیع کیلئے سپریم کورٹ کے نگران جج کو خط لکھنے کا فیصلہ

بدھ 6 جون 2018 19:54

ّٓاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 6 جون 2018ء)احتساب عدالت شریف خاندان کے خلاف ٹرائل مقررہ مدت میں مکمل کرنے میں ایک بار پھر ناکام ہوگئی ۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کا مزید توسیع کیلئے سپریم کورٹ کے نگران جج کو خط لکھنے کا فیصلہ،نیب کی طرف سے شریف خاندان کے خلاف دائر ریفرنس میں اعلی عدلیہ نے احتساب عدالت کو حکم دیا تھا کہ شریف خاندان کے خلاف ٹرائل چھ ماہ میں مکمل کیا جائے ۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت چھ ماہ میں ٹرائل تو مکمل نہ کرسکی عدالت عظمیٰ نے احتساب عدالت کودو ماہ کی مزید مہلت دی ۔ ان دو ماہ میں احتساب عدالت ایون فیلڈ زریفرنسز کو بھی ٹرائل مکمل نہ کرسکی ۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سپریم کورٹ کے نگران جج کو مزید مہلت دینے کی درخواست دی ۔ عدالت عظمیٰ نے مدت میں ایک ماہ کی توسیع دی ۔ ایک ماہ میں لندن فلیٹس پر فریقین کے وکلاء کے حتمی دلائل جاری ہیں جو9جون تک مکمل ہوتے نظر نہیں آرہے ۔ ابھی العزیزیہ ریفرنسز کی جرح بھی ہونا باقی ہے ۔ عدالت عظمیٰ ایک ماہ کی توسیع دے بھی دیتی ہے تو ممکن نہیں کہ احتساب عدالت مزید ایک ماہ میں شریف خاندان کے خلاف ان تینوں ریفرنسز میں ٹرائل مکمل کرسکے۔

متعلقہ عنوان :