پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے الحاق سے الیکشن میں حصہ لیں گے، آئندہ انتخابات کیلئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان آ ئندہ48گھنٹوں میں کیا جائے گا

سیکرٹری جنرل پی پی پی نیر بخاری کی ضلع کچہری اسلام اباد میں الیکشن 2018 کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو

جمعرات 7 جون 2018 17:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 7 جون 2018ء)سیکرٹری جنرل پی پی پی نیر بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے الحاق سے الیکشن میں حصہ لیں گے، آئندہ انتخابات کیلئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان آ ئندہ48گھنٹوں میں کیا جائے گا۔وہ جمعرات کو ضلع کچہری اسلام اباد میں الیکشن 2018 کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دے دی ۔آ ئندہ48 گھنٹوں میں امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا جائے گا۔پارٹی منشور کی حتمی منظوری ہو گئی ہے جس کااعلان اگلے ہفتے کر دیا جائے گا ۔ پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے الحاق سے الیکشن میں حصہ لیںگے۔اس حوالے سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا۔پاکستان پیپلزپارٹی کا نشان تیر ہوگا۔ریحام خان کی کتاب پرپاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگبے ہودگی کا مظاہرکر رہی ہیں۔