بلاول بھٹو نےاین اے246 لیاری سےکاغذات نامزدگی جمع کروا دیے

الیکشن لڑنےپربہت خوش ہوں،الیکشن لڑنا میرےلیےبڑا اعزاز ہے،بےنظیر بھٹو کا بیٹا ہوں اورپارلیمانی سیاست کا آغاز کررہا ہوں،اب ایوان میں بھٹوہوگا اورعوام ہوں گے۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی گفتگو

جمعرات 7 جون 2018 17:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 7 جون 2018ء): پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے این اے 246لیاری سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔انہوں نے کہا کہ بہت خوش ہوں الیکشن لڑنا میرے لیے بڑا اعزاز ہے، بے نظیر بھٹو کا بیٹا ہوں اور اب پارلیمانی سیاست کا آغاز کررہا ہوں، اب ایوان میں بھٹو ہوگا اور عوام ہوں گے۔

انہوں نے آج کراچی کے علاقے لیاری کے انتخابی حلقہ این اے 246سے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں۔بلاول بھٹو نے اپنے کاغذات نامزدگی ایڈیشنل جج رمیش کمارکے پاس جمع کروائے۔ اس موقع پرچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکے ساتھ جیالوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ جیالوں نے بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی جمع ہونے سے بعد وزیراعظم بلاول بھٹو کے نعرے بھی لگائے۔

(جاری ہے)

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن لڑنا میرے لیے بڑا اعزاز ہے۔الیکشن میں حصہ لینے پر بڑا خوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو اور بے نظیر بھٹو نے بھی لیاری سے الیکشن لڑا تھا۔انہوں نے کہاکہ کراچی کیلئے اب بہت سے کام کرنے کا موقع ملے گا۔جس شہر میں پیدا ہوا ہوں اس کی نمائندگی اور خدمت کرنا چاہتا ہوں۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ بے نظیر بھٹو کا بیٹا ہوں اور اب پارلیمانی سیاست کا آغاز کررہا ہوں۔انہوں نے کہاکہ پارلیمانی سیاست میں بھٹو ہوگا توپاکستان بہتر دفاع ہوگا۔اب ایوان میں بھٹو ہوگا اور عوام ہوں گے۔دوسری جانب پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدرآصف زرداری نے بھی 25سال بعد الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ آصف زرداری دوبار قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن میں حصہ لے چکے ہیں جبکہ ایک بار سینیٹر بھی منتخب ہوچکے ہیں۔

1987ء میں بے نظیر بھٹو کے سے شادی سے پہلے آصف زرداری نے 1985ء میں الیکشن میں حصہ لیا لیکن ہار گئے اسی طرح آصف زرداری نے 1990ء میں الیکشن میں پھر حصہ لیا اور رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئے تھے۔اسی طرح آصف زرداری نے ایک بار پھر 1993ء میں الیکشن میں حصہ لیا اور الیکشن جیت کربے نظیر بھٹو کے دور حکومت میں وفاقی وزیرسرمایہ کاری بھی رہے۔