چیف جسٹس ثاقب نثار نے کا جیلوں میں قید بوڑھے اور بیمار قیدیوں کی حالتِ زار کا نوٹس لے لیا ،ْ رپورٹ طلب

جمعہ 8 جون 2018 00:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 7 جون 2018ء)چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے کا جیلوں میں قید بوڑھے اور بیمار قیدیوں کی حالتِ زار کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔ سماعت 12 جون کو لاہور رجسٹری میں ہو گی۔چیف جسٹس پاکستان نے جیلوں میں قید ضعیف اور بیمار قیدیوں کی حالتِ زار کا نوٹس لیتے ہوئے تمام صوبوں کے ایڈووکیٹ جنرلز، چیف سیکرٹریز اور ہوم سیکرٹریز کو نوٹسز کر دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

صوبائی آئی جی جیل خانہ جات اور سیکرٹری صحت کو بھی طلب کر کے 12 جون کو لاہور رجسٹری میں سماعت مقرر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس نے 91 بیمار اور ضعیف قیدیوں کی حالتِ زار سے متعلق رپورٹ بھی طلب کی ہے۔ چیف جسٹس نے نوٹس 12 مئی 2018ء کو سینٹرل جیل کراچی کے دورے کے بعد لیا جہاں متعدد ضعیف اور بیمار افراد قید تھے۔دورے کے دوران چیف جسٹس نے موقع پر ہی چند قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا تھا جبکہ جیل سپریٹنڈنٹ کو ایسے قیدیوں کے مقدمات متعلقہ حکام کو بھجوانے کی بھی ہدایت کی گئی تھی۔