میرظفراللہ جمالی نے عمران خان کی تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی ، عید کے بعد باضابطہ اعلان کریں گے

جمعرات 7 جون 2018 23:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 7 جون 2018ء) سابق وزیر اعظم میرظفراللہ جمالی نے عمران خان کی جانب سے تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی اور عید کے بعد عمران خان کے دورہ ڈیرہ مرادجمالی کے موقع پر عظیم الشان جلسہ میں پی ٹی آئی میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کریں گے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیاہے ۔

اس موقع پرعمران خان نے میر ظفر اللہ جمالی کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دیدی جس پر سابق وزیر اعظم میرظفراللہ جمالی نے عمران خان کی دعوت قبول کرلی۔ عمران خان عید کے بعد ڈیرہ مرادجمالی جائیں گے جہاں پرایک عظیم الشان جلسہ میں میرظفر اللہ جمالی باضابطہ طور پر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے ۔