برطانوی شہر لیڈز میں مسجد اور گردوارے کو آگ لگا دی گئی

بدھ 6 جون 2018 10:40

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 6 جون 2018ء) برطانیہ میں شرپسندوں نے لیڈز کے بیسٹن کے علاقے میں ایک مسجد اور لیڈی پٹ لین میں واقع ایک گردوارے کوآگ لگا دی۔

(جاری ہے)

برطانوی اخبار انڈیپنڈنٹ کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی صبح 3بجکر 40 منٹ پر پیش آیا۔ پولیس حکام کے مطابق فائر بریگیڈ نے آگ پر فوری قابو پالیا تاہم اس دوران مسجد کا دروازہ جل گیا۔ اس واقعے کے 40 منٹ بعد لیڈز میں واقع گردوارے کو بھی چار بج کر بیس منٹ پر شرپسندوں نے نشانہ بنایا، دونوں عبادت گاہوں پر حملے کو پولیس نے نفرت انگیز قرار دیا ہے

متعلقہ عنوان :