ترکی کسی بھی وقت عراقی علاقے قندیل پر حملہ کر سکتا ہے، نائب وزیر اعظم

بدھ 6 جون 2018 12:08

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 6 جون 2018ء) ترک نائب وزیر اعظم و حکومتی ترجمان بیکر بوزداع نے کہا ہے کہ عراق کے قندیل علاقے میں دہشت گرد تنظیم’’ پی کے کے ‘‘کے خلاف ترک مسلح افواج کی کارروائی کسی بھی وقت ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

ترک خبررساں ادارے کے مطابق بیکر بوزداع نے 24 جون کے صدارتی انتخابات سے قبل آخری بار منعقدہ کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرس کرتے ہوئے ترکی کی انسداد دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں کو بیان کیا۔انہوں نے بتایا کہ ہم قندیل میں بھی آپریشن کر سکتے ہیں، جہاں کہیں بھی دہشت گرد ی سے ترکی کو خطرہ لاحق ہو گا وہ مقام ترکی کے لیے ایک ہدف ہو گا۔

متعلقہ عنوان :