کویت نے بھارت پر بڑی معاشی پابندی عائد کردی، پابندی نے پاکستان کا زبردست فائدہ کردیا

کویت میں بھارتی سبزیوں پر پابندی سے پاکستانی درآمدات دوگنی، نیپا وائرس کی نشاندہی کے بعد کویتی حکومت نے بھارت سے سبزیوںکی درآمد پر پابندی عائد کرد ی

بدھ 6 جون 2018 17:29

ْ کویت(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 6 جون 2018ء)کویتی حکومت کی جانب سے بھارتی پھل اور سبزیوں کی درآمد پر پابندی عائد کرنے سے پاکستانی پھل اور سبزیوں کی طلب میں اضافہ ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت کی ریاست کیرالہ اور جنوبی بھارت میں نیپا وائرس سے 13 افراد کی ہلاکت کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد کویت کی حکومت نے بھارتی سبزیوں اور پھلوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ مذکورہ وائرس انسان اور جانور دونوں کے لئے خطرناک سمجھا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق کویت کی فوڈ سیفٹی کمیٹی نے نیپا وائرس کی وجہ سے پابندی کی تجویز دی تھی۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں متحدہ عرب امارات نے بھی ہند سے تازہ پھلوں اور سبزیوں کی درآمد پر پابندی عائد کردی تھی۔

متعلقہ عنوان :