پاکستان کا وہ پڑوسی ملک جو اگلے 2 سال میں غربت مکمل طور پر ختم کر دے گا

چین سے 2020 تک غربت کا خاتمہ کردیا جائے گا ، چین غربت کے خلاف آخری جنگ لڑ رہا ہے ،چینی نائب وزیراعظم

بدھ جون 17:57

شی جیا ژوانگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ جون ء)چین کے نائب وزیراعظم ہو چن ہوا نے کہا ہے کہ غربت کے خلاف جنگ جیتنے کیلئے ریلیف پروگرام کی بہتر طور پر نگرانی کی جائے ۔ مقامی حکام کو اس کام کی باقاعدگی سے نگرانی کرنی چاہیے تاکہ غربت کے خاتمے کیلئے کئے گئے اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جا سکے ۔ وہ یہاں غربت میں کمی کے حوالے سے بات چیت کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 2017کے اختتام تک چین میں 30.46ملین افراد غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کر رہے تھے ، حکومت نے 2020کے خاتمے تک غربت کے خاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے اور اب چین غربت کے خلاف آخری جنگ لڑ رہا ہے ۔ انہوں نے تمام افسران پر زوردیا کہ وہ سالانہ پروگرام پر مکمل عمل درآمد کریں اور لوگوں کو غریب خاندانوں کی مدد کیلئے زیادہ سے زیادہ کام کریں اور غربت کے خاتمے کے پروگراموں میں کسی بھی طرح کی بدعنوانی اور کرپشن کے خلاف کریک ڈائون کر کے اس کا خاتمہ کیا جائے ۔ اپنے اس دورے کے دوران وہ کئی گھروںمیں بھی گئے اور انہوں نے غربت میں کمی کے پروگرام کا جائزہ لیا ۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments