فرانس ،زرعی کمپنی کے گودام میں دھماکہ، 11افراد زخمی

بدھ 6 جون 2018 18:01

اسٹراسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 6 جون 2018ء)فرانس میں زرعی کمپنی کے گودام میں دھماکے سے 11افراد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی شہر اسٹراسبرگ میں زرعی کمپنی کے گودام میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 11افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ دھماکہ کے بعد کالے دھویں کے بادلوں نے آسمان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

جبکہ 70 کے قریب فائر فائٹرز کو دھماکہ کی جگہ روانہ ہو کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا۔دھماکے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں۔دھماکے سے جرمنی کے سرحد پر واقع دریائے رائن کے کنارے واقع گودام جل کر خاکستر ہوگیا۔یہ گودام کوپمٹائر ایگریکول کمپنی کی ملکیت ہے جس میں 40ہزار ٹن زرعی مصنوعات اسٹور کرنے کی گنجائش ہے۔دھماکے پر کمپنی نے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :