ڈونلڈ ٹرمپ،ہراسگی کیس، بہ نفس نفیس عدالت طلب

ٹرمپ یکم جنوری 2019 کو ذاتی طور پر عدالت میں حاضر ہو کر 7 گھنٹے بیان قلم بند کرائیں، عدالتی حکم

بدھ 6 جون 2018 18:01

ْواشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 6 جون 2018ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عدالت نے جنسی ہراسگی کیس میں بہ نفس نفیس عدالت طلب کر لیا، ڈونلڈ ٹرمپ یکم جنوری 2019 کو ذاتی طور پر عدالت میں حاضراور سات گھنٹے تک بیان قلم بند کرائیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سپریم کورٹ کے جج نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کوہتک عزت اور جنسی ہراساں کرنے کے کیس میں عدالت میں طلب کرلیاہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ٹی وی پروگرام اپرینٹائیس میں انٹرویو کیلئے آنے والی خاتون نے امریکی صدر کے خلاف جنسی طورپر حراساں کرنے اور ہتک عزت کے مقدمے میں دوران سماعت بتایا 2007میں ڈونلڈ ٹرمپ نے بیورلی ہلز کے ایک ہوٹل میں جنسی طور پر ہراساں کیا۔مین ہٹن سپریم کورٹ بینج کی جج جینفر نے حکم دیاکہ ڈونلڈ ٹرمپ یکم جنوری 2019 کو ذاتی طور پر عدالت میں حاضراور سات گھنٹے تک بیان قلم بند کرائیں۔ٹرمپ کے وکیل نے کہاکہ مدعی خاتون کیس کو مضبوط کرنے کیلئے دیگر خواتین کو عدالت نہیں بلاسکتی۔ اور وہ اس کیس کو روکنے کی کوشش کریں گے۔