امریکی خفیہ ادارے کے سابق افسر کو چین کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا

بدھ 6 جون 2018 20:18

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 6 جون 2018ء)امریکی خفیہ ادارے کے سابق افسر کو چین کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاست یٴْوٹاہ کے اٹھاون سالہ رون راک ویل ہینسن پر الزام ہے کہ اسے امریکی عسکری معلومات چین کو فراہم کرنے کے لیے آٹھ لاکھ ڈالر ادا کیے گئے۔

(جاری ہے)

ایف بی آئی نے ڈبل ایجنٹ کو "سیاٹل" کے ہوائی اڈے سے اس وقت گرفتار کیا جب وہ چین کے لیے روانہ ہونے والا تھا۔ حکام کے مطابق راک ویل نے دوہزارچھ میں ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی میں باقاعدہ طور پر کام شروع کیا، سابق انٹیلی جنس افسر کی چینی خفیہ ادارے کی کارندوں سے باقاعدہ ملاقاتیں ہوتی تھیں، دوسری جانب چینی وزارت خارجہ کی ترجمان "ہواچن ینگ" نے کہا ہے کہ اس کیس کے بارے میں ہمارے پاس کوئی اطلاعات نہیں ہیں، ماضی میں چین اور امریکا کے حالات کشیدہ بھی رہے ہیں، جبکہ دونوں ممالک کو بہتر تعلقات کے لیے باہمی اعتماد کی فضا قائم کرنا ہو گی،

متعلقہ عنوان :