تیونس کے وزیر داخلہ نے کشتی حادثے پر ملکی سلامتی کے محکمے کے کم از کم 10 اعلیٰ اہلکاروں کو برطرف کر دیا

بدھ 6 جون 2018 22:12

تیونسیا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 6 جون 2018ء) تیونس کے وزیر داخلہ لٴْطفی برہام نے مہاجرین سے بھری کشتی ڈوبنے کے واقعے میں غفلت برتنے کے نتیجے میں ملکی سلامتی کے محکمے کے کم از کم 10 اعلیٰ اہلکاروں کو برطرف کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

لطفی برہام کے مطابق برطرف کیے گئے ان ملازمین میں بعض سکیورٹی محکمے کے مختلف شعبوں کے سربراہان اور صًفاکس صوبے کی پولیس کے اہلکار شامل ہیں۔ واضح رہے کہ یورپ جانے کے خواہشمند افریقی مہاجرین کی کشتی تیونسی صوبے صًفاکس کے ساحلی علاقے کے قریب ڈوبی تھی۔ اس حادثے میں ڈوبنے یا لاپتہ ہونے والوں کی تعداد 112 کے قریب ہے۔ ان ڈوبنے والوں میں تیونسی باشندے بھی شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :