قطری شاہی خاندان میں بہت بڑی بغاوت

قطر کے سازشی حکمرانوں کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں، الشیخ سلطان بن سحیم عناد اور تکبر کا ایک سال، کیا ایسے لوگ قطر کے حکمران بننے کے اہل ،ان پر اعتبار کیا جاسکتا ہے

جمعرات 7 جون 2018 16:16

دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 7 جون 2018ء) قطر کے حکمران خاندان کے جلا وطن رہ نما الشیخ سلطان بن سحیم نے موجودی قطری حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر کے سازشی حکمرانوں کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں، بائیکاٹ، عناد اور تکبر کا ایک سال، کیا ایسے لوگ قطر کے حکمران بننے کیاہل ہیں اوران پر اعتبار کیا جاسکتا ہی ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق قطر کے حکمران خاندان کے جلا وطن رہ نما الشیخ سلطان بن سحیم نے چار عرب ممالک کی طرف سے قطر کے سیاسی، سفارتی اور اقتصادی بائیکاٹ کا ایک سال مکمل ہونے پراپنے ملک کے حکمرانوں کو ایک بار پھر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پڑوسی ملکوں کے خلاف سازشوں کے تانے بانے تیار کرنے اور اپنے عوام کے حقوق دبانے والے حکمرانوں کو اقتدار پر فائز رہنے کا کوئی حق نہیں۔

(جاری ہے)

مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ٹوئٹر پر متعدد ٹویٹس میں سلطان بن سحیم نے کہا کہ آج کا دن قطری قوم کے لیے شرمندگی کا دن ہے کہ ان پر حمدین مسلط ہیں۔ اس روز سازشیں کرنیوالے قطری حکمرانوں کے خلاف پڑوسی بھائیوں نے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔ بائیکاٹ، عناد اور تکبر کا ایک سال، کیا ایسے لوگ قطر کے حکمران بننے کیاہل ہیں اوران پر اعتبار کیا جاسکتا ہی ۔

الشیخ سلطان بن سحیم نے کہا کہ قطر کی ایک سال کی تنہائی کے بعد بھی حمدین رجیم کو مغلوب قطری قوم کے مسائل کے حل میں کوئی دلچسپی نہیں۔ ہاں انہیں اگر کسی چیز میں کوئی دلچسپی ہے تو وہ ان کی سازشیں ہیں۔ مگر قطری حکمرانوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ ان کی سازشیں بدستور جاری رہی ہیں تو بائیکاٹ کا عرصہ دس سال بھی ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چار عرب ممالک کی طرف سے بائیکاٹ کے بعد قطر نے کئی دوسرے ملکوں سے مدد مانگی مگر انہیں کہیں سے بھی مدد نہیں مل سکی ہے۔

متعلقہ عنوان :