قطر ایئرویز ،لفت ہنسا اور اتحاد ایئرویز دنیا کی بہترین ائرلائنز قرار

ْخراب ترین ایئرلائنز میں پی آئی اے 70ویں نمبر پر رہی ، ایئرہیلپ کی سالانہ درجہ بندی رپورٹ

جمعرات 7 جون 2018 17:57

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 7 جون 2018ء)ایئرلائنز کے بارے میں کارکردگی رپورٹ جاری کرنے والے ادارے ایئرہیلپ نے اپنی سالانہ چھٹی مطالعاتی رپورٹ جاری کردی ہے ،اس رپورٹ میں دنیا کی دس بہترین اور دس خراب ترین ایئرلائنز کی فہرست دی گئی ہے ۔ ایئر ہیلپ کے مطابق ایئرلائنز کی درجہ بندی کرتے ہوئے وقت کی پابندی ،خدمت کے معیار اور کسٹمرز کی شکایت پر عمل درآمد کی رفتار کو پیش نظر رکھا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے دنیا کی دس بہترین ایئرلائنز میں قطر ایئرویزپہلے ،لفت ہنسا دوسرے،اتحاد ایئرویز تیسرے نمبر پر رہی جبکہ سنگاپور ایئرلائنز، سائوتھ افریقن ایئرویز، آسٹریلین ایئرلائنز، ایجین ایئرلائنز ،قنطاس ،ایئرمالٹا اورورجن اٹلانٹک بالترتیب 4سے دسویں نمبر پر رہیں ۔ خراب ترین ایئر لائنز میں جیٹ ایئرویز 63ویں ، ایرولائنز ارجنٹینا 64ویں ، لائبیریا65ویں ، کورین ایئر66ویں ، ریان ایئر67ویں ، ایئر موریطینیا 68ویں ،ایزی جیٹ69،پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن(پی آئی ای)70ویں ، رائل جارڈن ایئرلائن 71ویں ، وو ایئر72ویں نمبر پر رہیں ۔

متعلقہ عنوان :