KVروجھان جمالی گرڈسٹیشن کی تکمیل کاکام مکمل ،بجلی کی فراہمی باقاعدہ طورپر شروع کردی گئی

بدھ جون 16:47

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ جون ء)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے جعفر آباد، نصیر آباد اورجھل مگسی کے اضلاع میں موجود 66KVگرڈسٹیشنوں کے موجودہ نظام کو اپ گریڈکرکے 132KV میں تبدیل کر رہی ہے جن میں ڈیرہ مرادجمالی ، روجھان جمالی ، اوستہ محمد اورجھل مگسی شامل ہیں۔

اس منصوبے کے پہلے مرحلے میں گزشتہ ہفتے 66KVڈیرہ مرادجمالی کو132Kv میں اپ گریڈکردیاگیا جبکہ گزشتہ شب 66KVروجھان جمالی کو 132KVنظام میں اپ گریڈ کرکے اس سے بجلی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔ ان منصوبوںکی نگرانی چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوانجینئرعطاء اللہ بھٹہ خود کررہے ہیں۔ ڈیرہ مرادجمالی سے روجھان جمالی گرڈسٹیشن تک 27کلومیٹرطویل نئیٹرانسمیشن لائن پرمشتمل ہے ۔

(جاری ہے)

جسے مکمل طورپرآپریشنل کرکے اس سے بجلی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔ کیسکونے یہ منصوبہ ایشائی ترقیاتی بینک (ADB)کے تعاون سے مکمل کرلیا ہے جس پرتقریباً 510ملین روپے لاگت آئی ہے۔یہ منصوبہ کیسکوکے شعبہ گرڈسسٹم کنسٹرکشن (جی ایس سی) کے انجینئرزاور فنی عملہ پرمشتمل ٹیم نے مختصر عرصہ میں پایہ تکمیل تک پہنچایاہے ۔ صارفین کی مشکلات کومدنظررکھتے ہوئے کیسکونے یہ منصوبہ مقررہ مدت سے قبل ہی مکمل کرلیاہے اور آپریشنل ہونے کے بعد132KVروجھان جمالی گرڈ سٹیشن سے منسلک تمام 11KVفیڈروں کے صارفین کومستحکم وولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم ہونے ساتھ ساتھ خاطرخواہ ریلیف ملے گا جوکہ ان کا ایک دیرینہ مطالبہ بھی تھا۔

واضح رہے کہ اِس سے قبل روجھان جمالی کے علاقوںکو66KV گرڈسے بجلی فراہم کی جارہی تھی جوکہ اوورلوڈہونے کی وجہ سے صارفین کووولٹیج کی کمی بیشی اور بجلی کی مسلسل فراہمی میں مشکلات درپیش رہتی تھیں ۔132KVروجھان جمالی گرڈسٹیشن کی تکمیل سے بلاشبہ یہاں کے عوام کاایک دیرینہ مطالبہ پوراہونے کے ساتھ ساتھ اس گرڈسٹیشن سے منسلک تمام فیڈرو ں کے صارفین کومستحکم وولٹیج کے ساتھ بجلی کی مسلسل فراہمی کویقینی بنانے میں بھی مددمل سکے گا۔علاوہ ازیں 66KVگرڈسٹیشن اوستہ محمداورجھل مگسی کو بھی 132KVمیں اپ گریڈ کرنے کاکام جاری ہے جسے جلد مکمل کرلیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments