قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 میں مسلم لیگ (ن) کے دو امیدواروں میں ٹھن گئی

بدھ جون 19:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ جون ء) لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 سے مجموعی طور 24 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے ہیں تاہم مذکورہ حلقہ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے دو امیدواروں کے درمیان ٹکٹ کے حصول کے سلسلے میں ٹھن گئی ہے دونوں ن لیگی امیدواروں نے سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے چھوٹے بھائی خواجہ سلمان رفیق جبکہ ہمایوں اختر عبدالرحمان اسی حلقے سے الیکشن لڑنے کیلئے سوچ بچار کررہے ہیں یہ بھی بتایاگیا ہے کہ خواجہ سلمان رفیق کو ان کے بڑے بھائی خواجہ سعد رفیق نے مذکورہ حلقے سے ممبر قومی اسمبلی بنانے کی یقین دہانی کروا رکھی تھی جبکہ ہمایوں اختر عبدالرحمان بھی اسی حلقے سے الیکشن لڑنے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور انہوں نے ٹکٹ کے حصول کیلئے باقاعدہ لابنگ شروع کر دی ہے۔

Your Thoughts and Comments