شہباز شریف کے سب سے قریبی ساتھی، سینئر لیگی رہنما پارٹی کو خیر آباد کہنے کیلئے تیار ہوگئے

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ احمد حسان یونین کونسل 107کی چیئر مین شپ سے مستعفی ہو گئے

بدھ 6 جون 2018 20:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 6 جون 2018ء) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ احمد حسان یونین کونسل 107کی چیئر مین شپ سے مستعفی ہو گئے ۔ وہ یونین کونسل 107پکی ٹھی سے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوئے تھے ۔خواجہ احمد حسان نے اپنا استعفیٰ محکمہ لوکل گورنمنٹ کو ارسال کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

خواجہ احمد حسان پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے بورڈ آف مینجمنٹ اور ایل ڈی اے کے بورڈ کے عہدوں سے بھی مستعفی ہو گئے ہیں۔

(ن) لیگ کے سینئر رہنما خواجہ احمد حسان نے وزیر اعلیٰ کے مشیر اور اورنج لائن ٹرین منصوبے کی سٹیرنگ کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر بھی ذمہ داریاں نبھائیں۔ ذرائع کے مطابق خواجہ حسان پارٹی کو خیر آباد کہنے کیلئے بھی سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔ تاہم اس حوالے سے خواجہ حسان کی جانب سے کسی قسم کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

متعلقہ عنوان :